Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس کی آج پھر سماعت ہوگی

بانی پی ٹی آئی سمیت چار افراد کی آڈیو میں سائفر سے کھیلنے کا ذکر ہے، اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے
شائع 09 مئ 2024 09:24am

بانی پی ٹی آئی اور دیگر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس عامر فاروق نے گزشتہ روز ریمارکس دیے تھے کہ اس کیس کے حوالے سے سابق چیف جسٹس کی آڈیو لیک ہوئی جو بعد میں جعلی ثابت ہوئی۔

سائفر کیس سے متعلق ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت چار افراد جو آڈیو منظرِعام پر آئی ہے اس میں سائفر سے کھیلنے کا ذکر ہے۔

واضح رہے کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سنائی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلون کی سماعت بھی ہوچکی ہے۔ ایک مرحلے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ آج کل ایسی ٹیکنالوجی آچکی ہے کہ کسی بھی جعلی گفتگو تیار کی جاسکتی ہے جیسا کہ چیف جسٹس کے معاملے میں ہوا تھا۔

imran khan

Islamabad High Court

Cypher case