Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

حکومت، پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جلد شروع ہونے کا امکان

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی حامی ہیں.
شائع 04 مئ 2023 05:38pm

حکومت نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے اگلے دور کیلئے صلاح مشورہ شروع کردیا ہے، اتحادی جماعتیں خصوصاً پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کی حامی ہیں، مذاکرات کے اگلے دور کا آغاز جلد ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ 2 مئی کو ہونے والی مذاکرات کے دوران نگران حکومت کی زیر نگرانی انتخابات کرانے پر اتفاق ہوچکا ہے، لیکن انتخابات کی تاریخ پر ابھی تک اتفاق نہ ہوسکا۔

مذکورہ میٹنگ ملک میں ایک ہی دن انتخابات کے حوالے سے حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین تیسرا اور آخری راؤنڈ سمجھی جارہی تھی، جس میں حکومت اور پی ٹی آئی کے وفود نے تحریری تجاویز ایک دوسرے کے حوالے کیں۔

پی ٹی آئی نے الیکشن سمیت 8 نکاتی ڈرافٹ حکومتی ٹیم کے حوالے کیا، جس میں عیدالاضحیٰ اور محرم کے دوران الیکشن کرانے کی تجویز دی گئی۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اگست کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں الیکشن ہوسکتے ہیں۔

پی ٹی آئی نے تجاویز کا ڈرافٹ سپریم کورٹ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ڈرافٹ پر پی ٹی آئی ٹیم عمران خان سےمشاورت کرےگی۔

Elections

Talks with PTI

Politics May 4 2023