Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

’بلاول کی کارگل میں مارے گئے بھارتی فوجیوں کی یادگار پر حاضری‘، حقیقت کیا ہے

پی ٹی آئی کی توپوں کا رخ بلاول کے دورہ بھارت کی جانب ہے۔
شائع 06 مئ 2023 04:32pm
تصویر: ٹوئٹر/فاطمہ کے پی ٹی آئی
تصویر: ٹوئٹر/فاطمہ کے پی ٹی آئی

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارتی ریاست گُوا میں شنگھائی تعاون تنظیم (ای سی او) کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک ہیں، جہاں ایک طرف انہوں نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر پر لیا گیا یکطرفہ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے تو دوسری جانب ان کے بھارتی ہم منصب نے بھی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔

لیکن بلاول کے دورہ بھارت کو حزبِ اختلاف کی جانب سے کافی تنقید کا سامنا رہا، اور اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کہا کہ پی ٹی آئی نے ایس سی او اجلاس پر تنازع کھڑا کرنے کی کوشش کی۔

اور اس حوالے پی ٹی آئی کی جانب سے کئی ٹویٹس بھی کئے گئے۔

لیکن ان تمام کے درمیان ایک ٹویٹ ایسا بھی تھا جس میں بلاول کو ایک فوجی یادگار پر پھول چڑھاتے دکھایا گیا تھا۔

ہینڈل @p4pakipower1 سے کئے گئے اس ٹویٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ وزیر خارجہ بلاول نے دورہ بھارت کے دوران کارگل میں مارے جانے والے بھارتی فوجیوں کی یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

یہ ٹویٹ وائرل ہوا تو بلاول پر تنقید کے بجائے الٹا ٹویٹ کرنے والی سوشل میڈیا صارف کو ہی تنقید کا سامن کرنا پڑا۔

لیکن پھر ”ایکسپوز پروپیگنڈا“ نامی ٹوئٹر ہینڈل سے اس ٹویٹ کی حقیقت واضح کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ بلاول کی یہ تصویر لیتھوانیا کے دورے پر لی گئی تھی۔

جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کچھ ٹویٹر صارفین نے واضح کیا کہ یہ پی ٹی آئی کے نام سے منسوب ایک جعلی اکاؤنٹ ہے۔

کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد چوہدری بھی اس اکاؤنٹ کو جعلی قرار دے چکی ہیں۔

FAKE PICTURE

FM Bilawal Bhutto Zardari

Bilawal Bhutto India Visit

fake Tweet

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div