Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

عمران خان کیخلاف 121 مقدمات کی درخواست پر سماعت ملتوی

اگر غلط بیانی کی گئی تو پھر قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا، لاہور ہائیکورٹ
شائع 12 مئ 2023 02:25pm

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف 121 مقدمات کی کارروائی روکنے کی درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔

عمران خان کے خلاف 121 مقدمات کی کاروائی روکنے کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے خلاف اب تک 9 مقدمات درج ہیں، عدالت انہیں ایک مقدمے میں ڈسچارج اور ایک میں بے گناہ قرار دے چکی ہے لیکن ظل شاہ قتل کیس کی تحقیقات میں عمران خان پیش نہیں ہوئے۔

جسٹس امجد فاروق نے کیسز کی تفصیلات پڑھ کر سنائیں۔

جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ آئی جی کی طرف سے رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔

جے آئی ٹی سربراہ ایس ایس پی عمران کشور نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔ان کا کہنا تھا کہ 2 مقدمات کی تحقیقات جے آئی ٹی کر رہی ہے۔

جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ سرکاری وکیل کا بیان مقدمات کی تفصیلات کے حوالے سے اہم ہے۔

عدالت نے کہا کہ اگر غلط بیانی کی گئی تو پھر اس کے قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کر دی۔

pti

imran khan

Lahore High Court

politics may 12 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div