Aaj News

بدھ, ستمبر 11, 2024  
06 Rabi ul Awal 1446  

ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے دنیا بھر میں ”مدر ڈے“ منایا جارہا ہے

گوگل نے بھی آج اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا
شائع 14 مئ 2023 10:10am
تصویر/ اے ایف پی
تصویر/ اے ایف پی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماؤں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن ’’مدر ڈے‘‘ آج منایا جا رہا ہے، ماؤں سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منانے کا مقصد اس عظیم اور مقدس رشتے کی اہمیت کا احساس اجاگر کرنا ہے۔

خوبصورت ہستی، لازوال رشتہ، دن ہو یا رات اولاد کیلئے کرتی ہے صبح و شام بس کام، زندگی کے تمام دکھوں اور مصیبتوں کو اپنے آنچل میں چھپا لیتی ہے، ماں وہ ہستی ہے جو اپنی اولاد کے چہرے پر صرف مسکراہٹ بکھیرتی ہے۔

ماؤں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے گوگل نے بھی آج اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا کیونکہ ماں ایک ایسا لفظ ہے جسے سنتے ہی ذہن میں شفقت، خلوص، صبر اور قربانی سے بھری ایک ہستی کا خیال ابھرتا ہے۔

ماں کی ایک دعا زندگی بنا دے گی خود روئے گی مگر تمہیں ہنسا دے گی کبھی بھول کر بھی ماں کو نہ رلانا ایک چھوٹی سی غلطی پورا عرش ہلادے گی۔

google

Mother’s Day

Mom

Motherhood