Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

عمران خان کی تقاریر پر پابندی کیخلاف درخواست پر پیمرا سے جواب طلب

عدالت ذمہ دار افسران کیخلاف توہین عدالت کی کاررواٸی کرے، وکیل عمران خان
شائع 18 مئ 2023 10:31am

لاہور ہائیکورت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواست پر پیمرا سے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی تقاریر پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

عمران خان کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوتہ نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ عدالت ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاررواٸی کرے، قانونی طور پر سیاسی جماعتوں کو برابری کے اصول پر ائیر ٹائم ملنا قانونی تقاضا ہے، لاہور ہاٸیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا نوٹیفیکشن مطل کر دیا تھا ، عدالت نے پیمرا کو ہدایت کی کہ تقاریر نشر کرنے پر کوٸی پابندی نہ لگاٸی جاٸے، عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کی تقاریر نشر کیے جانے سے روکا جا رہا ہے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی توہین عدالت ہے۔

وکیل عمران خان نے استدعا کی کہ عدالت تقاریر کی نشریات پرعائد پابندی ختم کرنے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرائے اور ذمہ دار افسران کے خلاف توہین عدالت کی کاررواٸی کرے۔

بعدازاں عدالت نے پیمرا سے جواب طلب کرلیا۔

pti

imran khan

Lahore High Court

speach ban

politics may 18 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div