Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

41 سرکاری و نیم سرکاری ادارے آئیسکو کے اربوں روپے کے نادہندہ

ادائیگیاں کریں ورنہ کنکشن منقطع اور بجلی سے محروم ہونا پڑے گا، آئیسکو کی آخری مہلت
شائع 19 مئ 2023 06:37pm

آئیسکو نے 41 سرکاری و نیم سرکاری اداروں کو آخری نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادائیگیاں کریں ورنہ کنکشن منقطع اور بجلی سے محروم ہونا پڑے گا ۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے درجنوں سرکاری اور نیم سرکاری ادارے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے اربوں کے نادہندہ نکلے، اور آئیسکو نے ادائیگیاں نہ کرنے والے ان اداروں کو آخری نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے مطابق تقریباً 41 سرکاری اور نیم سرکاری ادارے اربوں روپے کے نادہندہ ہیں، اور نادہندگان کو آخری نوٹس جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ واجبات ادا نہ کرنے پر بجلی منقطع کردی جائے گی۔

آئیسکو کے مطابق نادہندگان میں پارلیمنٹ لاجز، سینٹ، کیںنٹ سیکریٹریٹ سمیت اہم وزارتوں کے دفاتر بھی شامل ہیں۔

آئیسکو کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق آزاد جموں کشمیر 115.888 ارب، ڈیفنس/ایم ای ایس 3.393 ارب، سی ڈی اے 3.253 ارب، پاک سیکرٹریٹ 79.7کروڑ، کیبنٹ سیکرٹریٹ 9.2 کروڑ، کینٹ بورڈ چکلالہ 99.7 کروڑ، کینٹ بورڈ راولپنڈی20.1کروڑ، واسا 69 کروڑ، ڈیفنس پروڈیکشن ڈویژن 30.5 کروڑ، فیڈرل گورنمنٹ کے زیر انتظام اسپتال 22.9 کروڑ کے نادہندہ ہیں۔

آئیسکو کے مطابق پاکستان پی ڈبلیو ڈی 22.6 کروڑ، منسٹری آف ریلوے 17.6 کروڑ، فیڈرل پولیس 16.6 کروڑ، ٹی ایم اے راول ٹاؤن11.7 کروڑ، پارلیمنٹ لاجز 11.0 کروڑ، پی ایم سیکرٹریٹ 9.8 کروڑ، ٹی ایم اے مری 9.4 کروڑ، چیف کمشنر اسلام آباد 6.9 کروڑ، منسٹری آف کلچر اینڈ اسپورٹس 6.3 کروڑ، وزارت داخلہ6.1 کروڑ، سینٹ 5.5 کروڑ، وزارت صحت 5.5 کروڑ کے نادہندہ ہیں، جب کہ ایف ڈبلیو سمیت دیگر کئی ادارے بھی اربوں کے نادہندہ ہیں جن کو آخری نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

WAPDA

isco