Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

ہیومن رائٹس واچ کا گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی رہائی کا مطالبہ

زیر حراست افراد کو پاکستانی قانون کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر عدالت میں پیش کرنا چاہئے، ہیومن رائٹس واچ
شائع 20 مئ 2023 07:46pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

انسانی حقوق سے متعلق کام کرنے والے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد احتجاج کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ پاکستانی پولیس نے عمران خان کی گرفتاری کے خلاف مظاہروں کے تناظر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کیں اور 4 سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا۔

ہیومن رائٹس واچ نے مطالبہ کیا کہ پاکستانی حکام کو پرامن احتجاج یا اپوزیشن کی حمایت کرنے والے تمام افراد کو رہا کرنا چاہیے اور ان کے قانونی حقوق کا احترام کرنا چاہیے۔

اپنے بیان میں ادارے نے تمام زیر حراست افراد کو پاکستانی قانون کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر عدالت میں پیش کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ہیومن رائٹس واچ کی ایسوسی ایٹ ایشیا ڈائریکٹر پیٹریشیا گوسمین نے کہا کہ حکام کو انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لیے تحمل اور احترام کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں پرتشدد احتجاج اور جلاؤ گیراؤ کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے جلاؤ گیراؤ کرنے، سرکاری و نجی املاک سمیت فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے پرپی ٹی آئی رہنماؤں سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Human Rights Watch

Imran Khan Arrest

9 May