یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی

قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا، نوٹیفکیشن جاری
شائع 25 مئ 2023 07:22pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے اچھی خبر آگئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کا گھی اور کوکنگ آئل سستا ہوگیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے کوکنگ آئل 76 روپے تک فی لیٹر سستا کردیا جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 69 روپے تک کمی کردی گئی۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری ہوگا۔

utility stores

Pakistan Inflation

Pakistan Poverty