Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

تامل ناڈو: 32 کروڑ روپے مالیت کی وہیل کی’ قے’ پکڑی گئی

ملزمان کا اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف
شائع 26 مئ 2023 04:16pm
تلاشی کے دوران ہی 18.1 کلو گرام امبرگریس برآمد کرلی گئی - تصویر/ بھارتی میڈیا
تلاشی کے دوران ہی 18.1 کلو گرام امبرگریس برآمد کرلی گئی - تصویر/ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تقریباً 32 کروڑ روپے مالیت کی وہیل کی قے پکڑ لی گئی جسے حکام نے ضبط کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے وہیل کی قے (امبرگریس) اسمگلنگ میں ملوث گروہ کو پکڑ لیا ہے۔

ڈی آر آئی نے تامل ناڈو کے توتیکورن کوسٹ میں18.1 کلو گرام امبرگریس ضبط کرلی جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت تقریباً 31 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

مذکورہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی تھی۔ ڈی آر آئی افسران نے 18 مئی کی رات توتیکورن کے ہاربر بیچ ساحل کے قریب ایک گاڑی روکا جس میں پانچ افراد سوار تھے اور تلاشی کے دوران ہی 18.1 کلو گرام امبرگریس برآمد کرلی گئی۔

حکام کےٓ مطابق گرفتار پانچ ملزمان نے اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ امبرگریس ایک مادہ ہے، جو سپرم وہیل سے ماخوذ ہے۔

بھارتی قانون کے تحت امبرگریس کو رکھنا، برآمد کرنا اور لے جانا سختی سے ممنوع ہے۔

ڈی آر آئی نے اسمگلنگ کی روک تھام کے ساتھ ہی نباتات اور حیوانات کی حفاظت کے لیے ساحلی علاقوں میں اپنی نگرانی کو بڑھا دیا ہے۔

گزشتہ دو برسوں کے دوران ڈی آر آئی نے کُل 40.52 کلو گرام امبرگریس ضبط کی ہے، جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 54 کروڑ روپے ہے جسے بھارت سے باہر اسمگل کیا جانا تھا۔

ڈی آر آئی نے کیرالہ اور تامل ناڈو سے چار افراد کو گرفتار کیا ہے جو امبرگریس اسمگلنگ کرنے میں سرگرم تھے تاہم وہ اس وقت عدالتی حراست میں ہیں۔

Blue whale

Whale Vomit

Tamil Nadu