Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ہر ممکن کوشش ہے کہ چھٹیوں میں سوات کا امن برقرار رہے، آئی جی خیبرپختونخوا

پولیس نے دو اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔
شائع 05 جون 2023 12:22pm
5 جون 2023: آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور پشاور میں پولیس کانفرنس کر رہے ہیں (اسکرین گریب: پی ٹی وی)
5 جون 2023: آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور پشاور میں پولیس کانفرنس کر رہے ہیں (اسکرین گریب: پی ٹی وی)

انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبے میں قیام امن کیلئے کوششیں کر رہے ہیں، پولیس کو مضبوط بنانے کیلئےبھی کوششیں جاری ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، خفیہ اطلاعات پر کئی دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

آئی جی اختر حیات نے کہا کہ پڑوسی ملک سے سرگرمیاں عمل میں آتی ہیں، ہر سال چھٹیوں میں سوات کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، ہر ممکن کوشش ہے کہ اس بار سوات کا امن برقرار رہے۔

دوسری جانب پولیس نے دو اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے اور ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

دہشت گردوں نے چند روز قبل منگلور میں پولیس پر فائرنگ کی تھی، مقابلے میں مقامی شخص قتل جبکہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔

ig kpk

akhtar hayat gandapur

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div