Aaj News

منگل, مئ 21, 2024  
12 Dhul-Qadah 1445  

امریکہ میں 17 سال تک دہشت پھیلانے والا ’اُنابومبر‘ جیل میں مردہ پایا گیا

اُنابومبر کو امریکہ کا سب سے بڑا بمبار سمجھا جاتا تھا۔
شائع 11 جون 2023 09:32am
30 اگست 1999: ٹیڈ کازنسکی کی فلورنس، کولوراڈو میں فیڈرل اے ڈی ایکس سپر میکس جیل میں لی گئی تصویر
30 اگست 1999: ٹیڈ کازنسکی کی فلورنس، کولوراڈو میں فیڈرل اے ڈی ایکس سپر میکس جیل میں لی گئی تصویر

سترہ سال تک امریکا میں دہشت پھیلانے والا ”اونابومبر“ کے نام سے مشہور دہشتگرد ٹیڈ کازنسکی جیل میں مردہ پایا گیا ہے، حکام کو شبہ ہے کہ کازنشکی نے خودکشی کی ہے۔

ٹیڈ کازنسکی ایک سزا یافتہ دہشت گرد تھا جسے انابومبر کے نام سے جانا جاتا ہے۔

یہ نام اس کو ایف بی آئی نے دیا تھا۔ جس کا مطلب تھا ”یونیورسٹی اینڈ ائیرلائن بومبر“ (UNABOM)۔

اُنابومبر نام ”UNABOM“ کیس کے نام سے متاثر تھا، جو کہ یونیورسٹی اور ایئر لائن بمبنگ اہداف سے ماخوذ ہے۔

کازنسکی ہفتے کی صبح جیل کی کوٹھری میں ممکنہ خودکشی سے ہلاک ہو گیا، موت کے وقت وہ 81 سال کا تھا۔

اے بی سی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کازنسکی کی موت کی خودکشی کے خطوط پر تحقیقات کی جا رہی ہیں، لیکن سرکاری طور پر ابھی تک موت کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

فیڈرل بیورو آف پرزنز کے مطابق، کازنسکی صبح 12:30 بجے کے قریب اپنے سیل میں بے جان پایا گیا، اسے مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔

 30 اگست 1999: ٹیڈ کازنسکی فلورنس، کولوراڈو میں فیڈرل اے ڈی ایکس سپر میکس جیل میں
30 اگست 1999: ٹیڈ کازنسکی فلورنس، کولوراڈو میں فیڈرل اے ڈی ایکس سپر میکس جیل میں

کازنسکی کو پہلے کولوراڈو میں سخت حفاظتی جیل میں رکھا گیا تھا، لیکن خرابی صحت کی وجہ سے دسمبر 2021 میں اسے شمالی کیرولائنا میں واقع بٹنر کے ایک وفاقی طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

کازنسکی 1996 میں اپنی گرفتاری سے قبل 20 سال تک آزادانہ کارروائیاں کرتا رہا تھا، اسے امریکہ کا سب سے بڑا بمبار سمجھا جاتا تھا۔

حکام کے مطابق، 1978 اور 1995 کے درمیان، کازنسکی نے 16 جگہ بم نصب کئے یا بھیجے جن میں تین افراد ہلاک اور دو درجن زخمی ہوئے۔

1995 میں، اپنی اُنابومبر کی شناخت ھاصل کرنے سے پہلے اس نے اخبارات سے مطالبہ کیا کہ وہ ایک طویل آرٹیکل شائع کریں جو اس نے لکھا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ قتل و غارت جاری رہے گی۔

نیویارک ٹائمز اور واشنگٹن پوسٹ دونوں نے اسی سال کے آخر میں امریکی اٹارنی جنرل اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کی سفارش پر 35 ہزار الفاظ پر مشتمل منشور شائع کیا۔

اگر اس کے بھائی اور بہنوئی پولیس کی نظروں میں نہ آتے تو شاید کازنسکی کبھی پکڑا نہ جاتا۔

کازنسکی کی بہن لنڈا پیٹرک اُنا بوبمبر کی تحریر کو پڑھنے کے بعد کازنسکی کو اُنابوبمبر کے طور پر شناخت کرنے والوں میں سے ایک تھی۔

2016 میں ”20/20 آن آئی ڈی پریزینٹس: ہومیسائیڈ“ کے ساتھ ایک انٹرویو میں، لنڈا نے پہلی بار بتایا کہ اسے شبہ تھا کازنسکی بم دھماکوں کے سلسلوں کا ذمہ دار ہے۔

 4 اپریل 1996: ٹیڈ کازنسکی فیڈرل ایجنٹس کے ساتھ ہیلینا مونٹ میں وفاقی عدالت سے ایک کار کی طرف جا رہا ہے
4 اپریل 1996: ٹیڈ کازنسکی فیڈرل ایجنٹس کے ساتھ ہیلینا مونٹ میں وفاقی عدالت سے ایک کار کی طرف جا رہا ہے

لنڈا نے کہا ”میں نے ان فیملیز کے بارے میں سوچا جن کو بموں کا نشانہ بنایا گیا۔ ان میں سے ایک وہ شخص تھا جس کے گھر پیکج پہنچا اور اس کی چھوٹی دو سالہ بیٹی وہاں موجود تھی۔ جب اس نے پیکج کھولا تو وہ تقریباً کمرے میں ہی تھی۔ خوش قسمتی سے وہ بچی اور اس آدمی کی بیوی وہاں سے چلے گئے لیکن وہ شخص مر گیا۔“

لنڈا نے مزید کہا کہ “ اسی طرح کے اور بھی لوگ تھے، میں نے وہ دن ان لوگوں کے بارے میں سوچتے ہوئے گزارے۔“

لندا نے کہا کہ انہوں نے اپنے شوہر ڈیوڈ کازنسکی کو اپنے بھائی سے موصول ہونے والے خطوط سے ملتے جلتے خیالات کو پہچانا۔ اس خاندان نے بالآخر ایف بی آئی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا، اور 3 اپریل 1995 کو ایک 9 رکنی سواٹ ٹیم نے کازنسکی کو مونٹانا میں اس کے کیبن میں دھرلیا۔

ایف بی آئی کے مطابق کیبن سے ایک بم اور بم بنانے کے اجزاء کا ذخیرہ ملی ہے، اس کے ساتھ ساتھ 40,000 ہاتھ سے لکھے ہوئے جریدے کے صفحات بھی ملے جن میں بم بنانے کے تجربات اور اُنابومبر جرائم کی تفصیل شامل تھی۔

کازنسکی پر سیکرامنٹو کیلیفورنیا میں مقدمہ چلایا گیا، جہاں اہم مسئلہ اس کا جرم نہیں بلکہ اس کی عقلمندی تھی اور اسے سزائے موت دئے جانا تھا۔

اس نے 1998 میں بغیر پیرول کے جیل میں زندگی کے بدلے قتل کا جرم قبول کیا۔

 ٹیڈکازنسکی کی 1996 میں گرفتاری کے بعد لی گئی بکنگ تصویر
ٹیڈکازنسکی کی 1996 میں گرفتاری کے بعد لی گئی بکنگ تصویر

کازنسکی نے 16 سال کی عمر میں ہارورڈ میں تعلیم حاصل کی تھی اور مشی گن یونیورسٹی سے ریاضی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی تھی۔

ایف بی آئی کے مطابق، اس ہوائی جہازوں کو اڑانے کی دھمکی بھی دی تھی۔

حکام نے بتایا کہ وہ شکاگو میں پلا بڑھا، جہاں اس کا پہلا بم پھٹا، اس نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے میں پڑھایا، جہاں دو ڈیوائسز چھوڑی گئی تھیں، اور وہ سالٹ لیک سٹی میں رہتا تھا، جو کہ اس کا ایک ہدف بھی تھا۔

Suicide

Ted Kaczynski

Unabomber