Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Akhirah 1446  

پہلا روسی جہاز خام تیل لے کر پہنچ گیا، ریفائنری کا مسئلہ بھی حل

روسی جہاز میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے
اپ ڈیٹ 11 جون 2023 08:58pm
جہاز میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے- تصویر: آج نیوز
جہاز میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے- تصویر: آج نیوز
جہاز کو آج ہی کراچی پورٹ کی برتھ پر لگا دیا جائے گا۔ تصویر: آج نیوز
جہاز کو آج ہی کراچی پورٹ کی برتھ پر لگا دیا جائے گا۔ تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز
تصویر: آج نیوز

سائیکلون سے پہلے روس کا پہلا خام تیل بردار جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ہے، پاکستان ریفائنری شپمنٹ کو سنبھالے گی۔

پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ خام تیل لے کر روسی جہاز پیور پوائنٹ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا ہے 183 میٹر لمبے روسی جہاز میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ روسی خام تیل کا جہاز کراچی پورٹ کی آئل پیئر 2 پر تیل ترسیل کرے گا، جہاز کو آج ہی کراچی پورٹ کی برتھ پر لگا دیا جائے گا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان ریفائنری شپمنٹ کو سنبھالے گی 50 ہزار میٹرک ٹن خام تیل کی ایک اور کھیپ اگلے ہفتے کراچی پہنچے گی۔

پاکستان دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے لیکن پھر بھی ملک کو توانائی کی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو اپنی 84 فیصد پیٹرولیم مصنوعات خلیجی ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے درآمد کرتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے قوم سے اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا جس کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہوئی کہ روس کا پہلا خام تیل کا جہاز کراچی پہنچ گیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ایک تبدیلی کا دن ہے، ہم خوشحالی، اقتصادی ترقی کی جانب ایک ایک قدم آگے بڑھ رہے ہیں، یہ پاکستان کے لئے روس کا پہلا خام تیل بردار جہاز ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان نئے نئے تعلقات کا آغاز ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے اس عمل میں شامل اُن تمام لوگوں کو سراہا، جنہوں نے روسی تیل کی درآمد کے وعدے کو حقیقت میں بدلنے میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔

russia

پاکستان

Russian oil