Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

پارٹی فنڈنگ کیس میں سابق وزیراعظم کی گرفتاری کے بعد رہائی

پولیس نے سابق وزیراعطم کو پوچھ گچھ کے بعد رہا کیا کوئی چارج نہیں لگایا
شائع 12 جون 2023 10:31am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

برطانیہ میں اسکاٹ لینڈ کی سابق وزیراعظم نکولااسٹرجن کو پارٹی فنڈنگ کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

اسکاٹش نیشنل پارٹی کے فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے لیے 52 سالہ سابق وزیراعظم نکولا اسٹرجن کو حراست میں لیا گیا۔ کیس کے حوالے سے تفتیش اور کئی گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد نکولااسٹرجن کو رہا کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی سابق وزیراعظم پر کوئی چارج نہیں لگایا گیا، ان سے صرف اہم معاملات پر پوچھ گچھ کی گئی۔

یاد رہے کہ اسکاٹ لینڈ کی سابق وزیراعظم کے شوہر پیٹرمورے کو بھی اپریل میں حراست میں لیا گیا تھا، برطانوی پولیس کی عوام کو سوشل میڈیا پر اسکاٹ لینڈ کی سابق وزیراعظم کی گرفتاری سے متعلق بحث کرتے وقت احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کی سابق سربراہ نکولا اسٹرجن رواں سال پارٹی صدارت سے مستعفی ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین کو بھی پارٹی فنڈنگ کیس کے مقدمے کا سامنا ہے۔ گزشتہ سال الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ سابق وزیرِ اعظم کی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف پر بیرونِ ملک سے ممنوعہ فنڈز لینے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے پی ٹی آئی کو اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا جس میں لکھا گیا کہ کیوں نہ یہ فنڈز ضبط کر لیے جائیں اور ساتھ ہی معاملہ وفاقی حکومت کو بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

foreign funding case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div