Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

سانحہ 9 مئی، اوور سیز پاکستانیوں کا شر پسندوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، اوورسیز پاکستانیوں کا اعلان
شائع 15 جون 2023 12:03pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

انگلینڈ میں اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان کی بے لوث خدمات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی پاکستان کی ریڈ لائن ہے 9 مئی کو جو ہوا اس سے بد تر کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ ’فوج‘ پاکستان کا بہت مضبوط ادارہ ہے ، اس کی حرمت ہم پر فرض ہے۔ ملک میں نو مئی کو جو ہوا وہ کسی تیسری دنیا کے ملک میں بھی نہیں ہوتا، یہ سوچی سمجھی سازش ہے، مٹھی بھر شرپسند اس ملک کو کسی افریقی ملک کی طرح بنانا چاہتے ہیں، یہ تو اچھا ہوا کہ ان لوگوں کی سازش بے نقاب ہوگئی۔

پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ فوج ہے تو ہم ہیں، جس طرح ہماری فیڈریشن ہے، فوج ہی وہ واحد ادارہ ہے ، جس نے سب اداروں کو جوڑ رکھا ہے ، فوج کسی بھی ملک کی ریڈ لائن ہوتی ہے، پاک آرمی، پاکستان کی ریڈ لائن ہے، جو کچھ بھی 9 مئی کو ہوا، اس سے بد تر کچھ بھی نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان پر حملہ کیا اسکے علاوہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا، فوجی تنصیبات پر حملہ بالکل قابل معافی نہیں ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ 9 مئی میں ملوث جتنے بھی ملزمان ہیں ان سب کو گرفتار کیا جائے، ان شرپسندوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں، لوگ یہ بھول جائیں کہ ہم اوور سیز پاکستانی، پاک فوج کے خلاف ہیں، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

GHQ Attack

jinah house attack

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div