ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر مسافر کو آف لوڈ کرادیا

مسافر کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا.
شائع 18 جون 2023 12:20pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ مسافر حیا ویزے پر قطر جا رہا تھا۔

سوال کئے گئے تو مسافر قطر جانے کے حوالے سے امیگریشن حکام کو مطمئن نہ کرسکا، دوران تلاشی مسافر عمران علی کی جیب سے پاسپورٹ برآمد کرلیا گیا، جس پر شینگن کا جعلی ویزا لگا ہوا تھا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق مذکورہ پاسپورٹ پر متعدد جعلی امیگریشن اسٹیمپ لگی ہوئی تھیں۔

مسافر کو قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

FIA

karachi airport

fake VISA