Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

بشری بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات، عدالت نے درخواست نمٹا دی

بشریٰ بی بی کیخلاف نیب میں دو انکوائریز, اینٹی کرپشن ساہیوال میں مقدمہ درج ہے، رپورٹ
اپ ڈیٹ 21 جون 2023 05:31pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست نیب حکام کی رپورٹ کی روشنی میں نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت میں تمام فریقین نے رپورٹس عدالت میں جمع کروا دی تھی تاہم نیب نے جواب داخل کرانے کے لیے مہلت طلب کی تھی۔

بدھ کو سماعت پر نیب حکام نے عدالتی حکم پر رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا گیا کہ نیب میں بشریٰ بی بی کیخلاف دو انکوائریز جاری ہیں۔

اینٹی کرپشن نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کے خلاف اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں مقدمہ درج ہے۔

پولیس کے مطابق ان کے پاس سابق خاتون اول کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں۔

عدالت نے فریقین کی رپورٹس کی روشنی میں درخواست گزار بشریٰ بی بی کی درخواست نمٹا دی۔

عدالت کے روبرو بشری بی بی کے وکیل انتظار حسین پنجوتہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ آئین کےآرٹیکل دس اے کےتحت شفاف ٹرائل ہرشہری کا بنیادی حق ہے اور اطلاعات ہیں کہ بشری بی بی کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کردیا گیا ہے۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شفاف ٹرائل کے لیے مقدمات کے اندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہر شہری کا قانونی حق ہے۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر پولیس کو بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دیا تھا۔

بدھ کو تمام فریقین کی جانب سے رپورٹ جمع کرانے پر عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست نمٹا دی ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div