Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

چیئرمین پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں 26 جون کو طلب

توشہ خانہ ریفرنس، پی ٹی آئی چیئرمین کی حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اپ ڈیٹ 24 جون 2023 04:11pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

تحریک انصاف کے سربراہ کی توشہ خانہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی جبکہ قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے چئیرمین پی ٹی آئی کو 26 جون کو طلب کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 26 جون کو سماعت کرے گا۔ چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل انتظار حسین پنجوتہ دلائل دیں گے۔

سربراہ پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں، پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی طلب

قومی احتساب بیورو میں توشہ خانہ کے تحائف سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ نیب راولپنڈی نے چئیرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو پھر طلب کرلیا ہے۔ دونوں کو 26 جون کو طلب کیا گیا ہے۔ بشری بی بی کو 190ملین پاؤنڈ این سی اےاسکینڈل میں 26 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

tosha khana case

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div