Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

کاروبار کا مثبت دن، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا
اپ ڈیٹ 03 جولائ 2023 12:09pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت میں بڑی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

عید کے فوراً بعد کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث 100 انڈیکس میں 5.47 فیصد اضافے کے باعث اپر لاک لگ گیا تھا، جو ایک گھنٹے بعد دوبارہ بحال ہوا۔

عید کی چھٹیوں سے قبل بجٹ کی منظوری اور آئی ایم ایف سے ڈیل کے بعد جہاں اسٹاک ایکسینج میں بڑا اضافہ دیکھا جا رہا ہے وہیں اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں یکدم 5 روپے کی بڑی ہوئی ہے۔

اس ضمن میں ڈیلرز کا کہنا ہے کہ 5 روپے کی کمی کے بعد امریکی کرنسی کی خرید و فروخت 285 روپے میں جاری ہے۔

دوسری جانب آج نیوز کے سید صفدر عباس کا کہنا ہے کہ اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر بیچنے جائیں گے تو 282 کا ریٹ ملے گا جب کہ خریدنے جائیں گے تو 285 کا ریٹ ملے گا چونکہ تمام بینک پیر کو بند ہیں لہذا انٹربینک ریٹ دستیاب نہیں۔

واضح رہے کہ تمام نجی و سرکاری یینکس مالی سال 2023 کی کلوزنگ کی وجہ سےعوامی لین دین کے لئے آج بند ہیں۔

یاد رہے کہ عید سے قبل کاروبار کے آخری روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت 285 روپے 99 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div