Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں نامزد ملزم سردار خان گرفتار

قتل میں نامزد چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر غور
شائع 04 جولائ 2023 08:37pm
سپریم کورٹ کےمقتول  سینئر وکیل عبدالرزاق شر
سپریم کورٹ کےمقتول سینئر وکیل عبدالرزاق شر

وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں نامزد ملزم سردار خان کو تسلی بخش جوابات نہ دینے پر حراست میں لے لیا گیا۔

بلوچستان میں قتل ہونے والے عبدالرزاق شر کے کیس سے متعلق جے آئی ٹی کا چھٹا اجلاس ہوا، جس میں نامزد ملزم سردار خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق نامزد ملزم سردار خان نے غیر تسلی بخش جوابات دیئے جس پر مزید تفتیش کے لئے سردار خان کوحراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قتل میں دوسرے نامزد ملزم تحریک انصاف کے چئیرمین جے آئی ٹی کے سامنے آج بھی پیش نہ ہوئے۔ جس پر ان سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ وکیل عبدالرزاق شرکو 6 جون کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا، مقتول کے بیٹے نے چئیر مین تحریک انصاف سمیت 4 افراد کو اپنے والد کے قتل میں نامزد کیا تھا۔

قتل کی ابتدائی رپورٹ

پولیس سرجن کے مطابق ایڈووکیٹ عبدالرزاق کو 16 گولیاں لگیں، ان پرنائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی گئی۔

پولیس سرجن نے بتایا کہ وکیل کی موت سر میں 7 گولیاں لگنے سے ہوئی۔

عبدالرزاق شر کے اہلِ خانہ نے پوسٹمارٹم کرانے سے انکار کردیا تھا۔

pti chairman

Abdul Razzaq Shar

High treason case

Supreme court Advocate