Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

خیبر میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، میجر میاں عبداللہ شاہ شہید

فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ
اپ ڈیٹ 06 جولائ 2023 12:40pm
میجر میاں عبداللہ شاہ شہید (تصویر: آئی ایس پی آر)
میجر میاں عبداللہ شاہ شہید (تصویر: آئی ایس پی آر)

ضلع خیبرکے علاقے شخاص میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران میجر میاں عبداللہ شاہ شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق 5 اور 6 جولائی کی درمیانی رات سیکورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے شخاص میں، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

دہشت گردوں کے فرار کے راستوں کو بند کے لیے ناکہ بندیوں کے قیام کا کام جاری تھا کہ دہشت گردوں کی ایک ٹولی کو میجر عبداللہ نے دیکھا۔

میجر عبداللہ شہید اس آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔

سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں قوم کے بہادر 33 سالہ فرزند میجر میاں عبداللہ شاہ نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

میجر میاں عبداللہ کا تعلق کوہاٹ سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تین دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

علاقے میں موجود دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کومبنگ آپریشن جا ری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے فوجیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش بمبار نے گاڑی سمیت خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا، خودکش دھماکے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید جبکہ 3 بے گناہ شہری زخمی ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا تھا تاہم ڈیوٹی پر موجود سپاہیوں نے خود کش حملہ آور کو بروقت روکا، سپاہیوں کے بروقت اقدام سے بڑا سانحہ ہونے سے بچ گیا۔

ISPR

Khyber Operation

Major Mian Abdullah Shah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div