Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

حارث رؤف شادی کے فوری بعد اہلیہ کے ساتھ کرکٹ کے میدان میں داخل؟

فاسٹ بولر حارث رؤف 7 جولائی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے
شائع 09 جولائ 2023 07:09pm

حارث رؤف نے شادی کے بعد پہلی مرتبہ اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پہ شئیر کی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرحارث رؤف اور مزنہ ملک 7 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، شادی کی تقریبات میڈیا کی زینت بنی رہیں، اور اب حارث رؤف نے شادی کے بعد پہلی مرتبہ اپنی اہلیہ کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پہ شئیر کر دی ہیں۔

فاسٹ بولر حارث پہلی تصویر میں کالے رنگ کی شیروانی میں ملبوس ہیں، جب کہ ان کی شریک حیات مزنہ ملک نے گلابی رنگ کا لہنگا زیب تن کررکھا ہے، اور دونوں خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کی جانب دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔

دوسری تصویر میں حارث رؤف اپنی اہلیہ کے ساتھ ایک کرکٹ گراؤنڈ میں داخل ہورہے ہیں، انہوں نے کالے رنگ کی پینٹ اور سفید کوٹ پہن رکھا ہے، جب کہ ان کی اہلیہ اسکن کلر کے لہنگے میں ملبوس ہیں۔

حارث رؤف نے تیسری تصویر بھی شیئر کی ہے، جو ممکنہ طور پر مہندی کے روز عکس بند کی گئی ہوگی۔ تصویر میں یقینی طور پر حارث رؤف اور ان کی اہلیہ کے ہاتھ نظر آرہے ہیں، جن پر پتے اور پتوں پر مہندی لگی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف کا نکاح گزشتہ برس 24 دسمبر کو ان کی کلاس فیلو مزنہ مسعود ملک کے ساتھ ہوا تھا۔

حارث کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز قوالی نائٹ سے ہوا، جس کا انعقاد 5 جولائی کو کیا گیا، اور فاسٹ بولر حارث رؤف تقریب میں شرکت کے لئے جیپ پر سوار ہوکر آئے، جس کی تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

قوالی نائٹ کے بعد کرکٹرکی مہندی کی تقریب 6 جولائی کو ہوئی، اور اس تقریب میں بھی حارث رؤف نے بائیک اور گھوڑے دونوں پر انٹری دی۔ 7 جولائی کو مزنہ ملک کی حارث رؤف کے ساتھ رخصتی ہوئی۔

8 جولائی کو حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب ہوئی، جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے بیشتر کھلاڑی کراچی میں ہونے کے باعث حارث کی شادی میں شریک نہ ہوسکے، تاہم ولیمے کا کھانا تناول کرنے والوں میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، فخر زمان، سہیل تنویر، مصباح الحق، فہیم اشرف سمیت چیف ایگزیکتو آفیسر لاہور قلندرز عاطف رانا اور ہیڈ کوچ عاقب جاوید بھی شامل تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div