Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
28 Shawwal 1445  

اقصیٰ آفریدی کے بارات اور ولیمے کےملبوسات کس برانڈ اور کتنی قیمت کے ہیں

دلہن نے دونوں تقریبات کیلئے فیشن برانڈ 'ری پبلک' کاانتخاب کیا
شائع 11 جولائ 2023 09:53am

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کی شادی سوشل میڈیا پر تاحال دلچسپی کا باعث ہے۔ لالا نے بیٹی کے ساتھ دلکش تصاویر شیئرکی تھیں جنہیں بےحد سراہتے ہوئے بیشترصارفین نے اس تجسس کا بھی اظہار کیا کہ اقصیٰ کا شاہانہ عروسی جوڑا کس ڈیزائنرکا تیار کردہ ہے۔

شاہدآفریدی بیٹیوں کی تصاویر منظرعام پر لانا پسند نہیں کرتے ،اسی وجہ سے ان کی جانب سے شیئرکی جانے والی تصاویرمیں اقصیٰ کا چہرہ نمایاں نہیں تھا۔

اقصیٰ نے زندگی کے اس اہم ترین موقع پر دونوں تقریبات کے لیے پاکستان کی مقبول اور مہنگی ترین فیشن برانڈ ’ری پبلک‘ کے تیار کردہ ملبوسات پہنے جو ’ریپبلک ویمنزویئر‘ کی برائیڈل کلیکشن سے چُنے گئے۔

دونوں دن دُلہن کا میک اپ فرقان سیلون نے کیا جنہوں نے آفیشل انسٹاگرام پیج پراس حوالے سے تفصیلات شیئرکیں۔

بارات کے لیے سُرخ جگمگاتے لہنگے پر سنہری کڑھائی کا انتخاب کرنے والی اقصیٰ نے ولیمے پربےحد خوبصورت ڈائمنٹیز سے سجا سُرمئی گاؤن زیب تن کیا جس کے دوپٹے کے پلو دونوں اطراف سے ایسے ڈھلکے ہوئے تھے کہ فرشی شرارے کے ساتھ پلو بھی زمین پر پھیلے نظر آئے۔

تصویر: ریپبلک ویمنز ویئر/ویب سائٹ

اگرچہ آفیشل ویب سائٹ پر ان ملبوسات کی تصاویر موجود ہیں تاہم قیمت نہیں بتائی گئی۔

ہماری حاصل کردہ معلومات کے مطابق اقصیٰ کے عروسی جوڑے کی قیمت تقریباً ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔

بات کی جائے ولیمے کے جوڑے کی تو انوکھی چھب دکھاتے اس لہنگے کی قیمت ساڑھے 8 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

تصویر: ریپبلک ویمنز ویئر/ویب سائٹ

اقصیٰ کا نکاح ناصر نصیر سے دسمبر 2022 میں ہوا تھا۔ رخصتی کی تقریب 7 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے مقامی ہال میں ہوئی۔

تقریب میں تربیتی کیلئے کراچی میں پہلے سے موجود کپتان بابراعظم، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ معین خان، ارشد خان، محمد اکرم اور وقار یونس بھی مہمانوں میں شامل تھے۔

Shahid Afridi

Aqsa Afridi

NASIR NASEER

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div