پشاور میں اپ گریڈیشن کیلئے احتجاج کرنے والے ٹیچرز پر پولیس کا لاٹھی چارج

پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا
شائع 13 جولائ 2023 06:19pm
فوٹو:اسکرین شارٹ
فوٹو:اسکرین شارٹ

اپ گریڈیشن کیلئے احتجاج کرنے والے ایس ایس ٹی ٹیچرز پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔

پشاور میں اپ گریڈیشن کیلئے ایس ایس ٹی ٹیچرز کا احتجاج ہوا، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد اساتذہ کو گرفتار کرلیا۔ جس کے بعد اساتذہ منتشر ہوگئے۔

صدرایس ایس ٹی ٹیچرز ذولفقار خان کا کہنا تھا کہ اساتذہ کو روڈ کنارے بھی احتجاج ریکارڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، اور بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، متعدد سینئراساتذہ کو گرفتار کیا گیا، اساتذہ کو سٹی نمبر ون اسکول میں بند کردیا گیا۔

peshawar police

SST Teachers