Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

دستاویزی فلم ’کارنرڈ ٹائیگر: دی 1992 اسٹوری ریلیز کردی گئی

یہ فلم کرکٹ ورلڈ کپ 1992 کی فتح پرمبنی ہے
شائع 14 جولائ 2023 01:04am

پہلی بار کرکٹ ورلڈ کپ 1992 کی فتح پر دستاویزی فلم ’کارنرڈ ٹائیگر: دی 1992 اسٹوری‘آن لائن پلیٹ فارم پر ریلیز کردی گئی ۔

پروڈیوسر نینا کاشف کی دستاویزی فلم کی ہدایات فلم ساز عدنان سرور نے دی ہیں اور اس میں اس وقت کے تقریبا تمام کھلاڑیوں کے انٹرویوز کو شامل کیا گیا ہے۔

فلم کے ہدایتکار عدنان سرور کا آج ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ 1992 کے ورلڈ کپ کی جیت میرے بچپن کی سب سے پیاری یادوں میں سے ایک ہے۔ ہمارے ملک کے لیے ایک نایاب متحد لمحہ جس نے ہمیں فخر اپنے آپ پر فخر کرنے کا موقع دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک خاص پروجیکٹ تھا جس نے مجھے اپنے بچپن کے ہیروز کے ساتھ بات چیت کرنے اور آنے والی نسلوں کے لیے تاریخی واقعہ کو محفوظ کرنے کا موقع فراہم کیا۔

فلم میں تمام کھلاڑی ورلڈ کپ 1992 کے دوران پاکستانی ٹیم کی خراب اور اچھی کارکردگی سمیت یادگار لمحات پر بات کرتے دکھائی دیں گے، ان کھلاڑیوں جاوید میاں داد، وسیم اکر، انضمام الحق، معین خان اور مشتاق احمد سمیت دیگر کو دکھایا گیا ہے ۔

دستاویزی فلم کی پروڈیوسر نینا کاشف کہتی ہیں کہ میں حقیقت میں خود حیران ہوں کہ اس سے پہلے کسی نے ایسا کرنے کی ہمت کیوں نہیں کی تاہم چند کمرشل برانڈز نے مختصر شکل میں ایسا کچھ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن اس موضوع پر دستاویزی فلم بنانے کی پہلے کوشش نہیں کی گئی۔

کارنرڈ ٹائیگر: دی 1992 اسٹوری کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’ٹیمپڈ‘ پر ریلیز کیا گیا ہے ۔

پراجیکٹ ہیڈ احسن فردوسی نے آج ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ یہ سیریز پلیٹ فارم پر مفت دستیاب ہے تاکہ ہر پاکستانی ہماری تاریخ کے بہترین لمحات میں سے ایک کو زندہ کر سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دستاویزی فلم کرکٹ جو پاکستان کا سب سے بڑا جنون ہے ، کے لیے ایک محبت بھرا خط ہے ۔

فلم میں جہاں کھلاڑی ورلڈ کپ کی فتح پر بات کرتے ہوئے تاریخ لمحات بتاتے دکھائی دیں گے وہیں سابق کرکٹرز اس وقت کے تنازعات اور قیاس آرائیوں سے بھی پردے اٹھاتے دکھائی دیں گے۔

Cornered Tigers

The 1992 Story

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div