Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

بیروزگاری کے باوجود خود کو سنگیت سے جدا نہ کر پانے والا ایک گمنام گلوکار

کلاسیکل موسیقی کے سربکھیرتے عمران حسین کو موسیقی کا فن وراثت سے ملا ہے
شائع 16 جولائ 2023 11:34am
An anonymous singer who could not separate himself from music despite being unemployed - Aaj News

وقت اور حالات جیسے بھی ہوں اگر کوئی سر تال پر مکمل ملکہ رکھتا ہو تو اس کی آواز کا جادو اپنے سحر میں جکڑ ہی لیتا ہے، راولپنڈی کے ایک گمنام کلاسیکل گلو کار عمران حسین بھی ہیں جو اپنے فن میں خوب مہارت رکھتے ہیں۔

کلاسیکل موسیقی کے سر بکھیرتے 52 سالہ عمران حسین کو یہ فن وراثت سے ملا ہے ، بارہ سال کی عمر سے شوق کو سینے سے لگائے ہوئے ہیں۔

دوستوں کی محفل ہو یا پھر کچھ لمحات تنہائی کے عمران حسین ہمیشہ اپنے شوق کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔

راولپنڈٰی کے عمران حسین نے مہدی حسن کو استاد مانا اور رفیع کی پیروی کرتے ہوئے کلاسیکل موسیقی میں مہارت حاصل کی۔ کبھی تو وہ پارک میں بیٹھ کر بھی اپنی آواز کا جادو جگاتے ہیں۔

کلاسیکل گلو کار کا کہنا ہے کہ شہنشاہِ غزل مہدی حسن کواپنا استاد مانتے ہوئے انہی کے نقش قدم پر چلنے کا خواہاں ہوں اور دنیا موسیقی کے بے تاج بادشاہ محمد رفیع کا بھی مداح ہوں۔

عمران حسین چار سال سے بے روزگاری کے باعث تنگد ستی کی زندگی گزار رہا ہے لیکن سنگیت کو خود سے جدا نہ کرسکا۔

Mehdi Hassan

Pakistan Poverty

Classical music