Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

کراچی آج موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے مطالبات لیے سڑکوں پر نکلے گا

مارچ میں خواجہ سرا برادری اور دیگر مختلف گروپ بھی شریک ہوں گے۔
شائع 16 جولائ 2023 01:07pm
تصویر: ٹوئٹر/کلائمیٹ ایکشن پاکستان
تصویر: ٹوئٹر/کلائمیٹ ایکشن پاکستان

کلائمیٹ ایکشن پاکستان کے زیر اہتمام اتوار کو کراچی میں ایک مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں مطالبہ کیا جائے گا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں۔

یہ مارچ جس میں خواجہ سرا برادری اور دیگر مختلف گروپوں نے حصہ بننے کا اعلان کیا ہے، سہ پہر 3 بجے کراچی کے فریئر ہال سے شروع ہوگا اور شام 7 بجے تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلیوں کا سب سے زیادہ نشانہ بننے والے ممالک میں سے ایک ہے، حالانکہ ہمارا کاربن فوٹ پرنٹ ترقی پذیر دنیا کے مقابلے میں نہ کے برابر ہے۔

گزشتہ سال تباہ کن سیلاب سے پاکستان کا بڑا حصہ زیر آب آگیا تھا۔ جس کے بعد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے لڑنے اور تیاریوں کو بہتر بنانے پر نئے سرے سے زور دیا گیا۔

آگاہی بڑھانے اور حکومت سے مزید کارروائی کا مطالبہ کرنے کے علاوہ اس مارچ میں سیلاب کی بحالی کی کوششوں پر حکومت سے مزید فعالی کا بھی مطالبہ کیا جائے گا۔

karachi

Climate Action March

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div