Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

کوئٹہ میں گرین بس سروس کا آغاز، روٹ اور کرایہ کیا ہوگا؟

چیف سیکرٹری بلوچستان نے فیز ٹو کا بھی اعلان کردیا۔
شائع 17 جولائ 2023 01:22pm

کوئٹہ میں گرین بس سروس شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، شہر میں آج سے گرین بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔

ڈپٹی سیکرٹری ٹرانسپورٹ منورحسین مگسی کا کہنا ہے کہ بس سروس آج سے بلیلی اور کوئلہ پھاٹک کے درمیان چلائی جائے گی، یہ بس سریاب روڈ، جامعہ بلوچستان اور ائیرپورٹ روڈ چوک کے درمیان بھی چلائی جائے گی۔

بس سروس ائیرپورٹ روڈ، کوئلہ پھاٹک، زرغون روڈ اور سریاب روڈ سے ہوتی ہوئی جامعہ بلوچستان پہنچی گی۔

منورحسین مگسی نے بتایا کہ گرین سروس 8 بسوں پر مشتمل ہے، بڑی بسوں میں 41 افراد کے بیٹھنے کی جگہ ہے اور 20 افراد کھڑے ہوکر آرام دہ سفر کرسکیں گے۔

گرین بسوں کے روٹ پر 18 اسٹاپ ہوں گے، اور مسافروں سے فی کس 30 روپے وصول کئے جائیں گے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے بتایا کہ مقامی ٹرانسپورٹرز کے خدشات تھے اور آج بھی ہیں، مقامی ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بیٹھ کر یہ باتیں حل کرنا چاہتے ہیں۔

چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ سابق وزیراعلی جام کمال خان نے اس منصوبے کو منظور کرایا تھا، اس وقت بسوں کا 18 کلو میٹر کا روٹ ہے اور ہر 15 منٹ کے بعد بس آتی رہے گی۔

عبدالعزیز عقیلی کا کہنا ہے کہ یہ بسیں صبح 7 بجے سے شام 8 بجے تک چلیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ فیز 2 کیلئے ہزار گنجی، سبزل رو ڈ، میاں غنڈی اور ہزارہ ٹاؤن کا انتخاب کیا گیا ہے۔

Quetta Green Bus Service

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div