Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

بھارتی خاتون افسر پہلی پوسٹنگ پر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

اینٹی کرپشن بیورو نے جال بچھا کر متھالی شرما کو گرفتار کیا
شائع 18 جولائ 2023 11:00am
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

ہزاری باغ اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کی ایک ٹیم نے خاتون سرکاری اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

میتھالی شرما آٹھ ماہ قبل جھارکھنڈ کے کوڈرما میں کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار کے طور پر تعینات ہوئی تھیں اور یہ ان کی پہلی پوسٹنگ تھی۔

میتھالی شرما کو 7 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا، شوت لینے کی ویڈیو اور تصاویر اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جنہیں بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

اے سی بی کے ایک افسر نے بتایا کہ متھالی شرما نے کوڈرما ویاپر سہیوگ سمیتی کا اچانک معائنہ کیا تھا، اس وران وہاں کچھ تضادات پائے جانے پر حکام سے ان کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے بدلے میں 20,000 روپے رشوت طلب کی۔

اس تنظیم کے ایک رکن رامیشور پرساد یادو نے رشوت دینے کے لیے کہے جانے کے بعد اے سی بی کے ڈی جی کے پاس شکایت درج کرائی۔

اے سی بی ٹیم نے الزامات کی تحقیقات کے بعد تصدیق کی کہ میتالی شرما نے کمیٹی سے 20 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھاجس کے بعد ان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ٹیم نے 7 جولائی کو متھالی کواس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جب وہ مانگی گئی رشوت کی پہلی قسط کے طور پر 10,000 روپے وصول کررہی تھیں۔

Women

Crime

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div