Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
28 Shawwal 1445  

شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

پی ٹی آئی کے رہنما عبوری ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے
شائع 21 جولائ 2023 09:28am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت میں آٹھ اگست تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ڈیوٹی جج عبہر گل خان نے شاہ محمود قریشی کی چھ مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ عدالت میں حاضری کیلئے پیش ہوئے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر عبوری ضمانت پر دلائل طلب کر تے ہوئے شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ پولیس نے شاہ محمود قریشی کو جناح ہاؤس اور گلبرگ عسکری ٹاور حملہ کیس سمیت چھ مقدمات میں نامزد کر رکھا ہے۔

سابق وزیر خارجہ پر ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ ن کے آفس اور گلبرگ میں کینٹینر جلانے کا بھی الزام ہے۔

دوسری طرف عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں لاہور کی انسدادہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی عبوری ضمانت میں آٹھ اگست تک توسیع کر دی۔

اس کیس کی سماعت بھی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کی، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے۔

گلبرگ پولیس نے اسد عمر کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث کر رکھا ہے۔

PTI protest

PTI Leaders Left Party

MAY 9 RIOTS

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div