Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

چڑیا گھر میں نرگوریلا کے ہاں بچے کی پیدائش

گوریلا گزشتہ 4 سال سے کولمبس چڑیا گھرکا باسی ہے
شائع 22 جولائ 2023 04:09pm
تصویر: بی بی سی
تصویر: بی بی سی

کولمبس چڑیا گھر کے عملے کو اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہیں پتہ چلا کہ جس گوریلا کو انتظامیہ چارسال سے نرسمجھ رہی تھی وہ مادہ ہے

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیران کُن واقعہ اوہائیو میں واقع ’کولمبس زو اینڈ ایکوریم‘ میں پیش آیا ۔

انتظامیہ کے مطابق 2019 سے چڑیا گھرمیں رہنے والے رہائشی سلی(گوریلا) نے جمعرات کو بچے کو جنم دیا جس بعد انہیں پتہ چلا کہ سلی نر نہیں مادہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلی ہمیشہ سے اچھی صحت میں تھا، لہذا اسے کبھی جانچ کی ضرورت نہیں تھی اور گوریلا عام طور پر اپنے حجم کی وجہ سے حمل کی علامات ظاہر نہیں کرتے ہیں۔

انتظامیہ نے اپنی صفائی میں مزید کہا کہ نوزائیدہ گوریلا انسانی بچوں کے مقابلے میں نمایاں طور پرچھوٹے ہوتے ہیں۔ اس لیے بھی یہ واقعہ معمول سے ہٹ کر تھا اور ہمیں گوریلا کے حاملہ ہونے کاعلم نہیں ہوا۔

گوریلا کی دیکھ بھال پرمامورعملے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نر مادہ کے ہاں بچے کی پیدائش غیرمتوقع تھی، پھر بھی یہ واقعہ دیکھ بھال کرنے والی ٹیم کے لیے دلچسپ اور ایک طرف انتہائی فکر کا باعث بھی بنا ہے۔

دیکھ بھال پرمامور ٹیم کا کہنا ہے کہ گوریلا کی متعدد نسلیں پائی جاتی ہیں جن میں سے کچھ میں تاحال کم سن گوریلا کی جنس جاننے میں مشکل کا سامنا ہے، 8 سالہ سلی کے ہاں بچے کی پیدائش نے یہ واضح کیا ہے کہ کم سِن گوریلا کی جنس سے متعلق حتمی فیصلہ دے دینا صحیح نہیں۔

اس حیرت انگیر واقعہ پر خوشی کا اظہار کرنے والی چڑیا گھرانتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اس انتہائی خطرے سے دوچار نسل کے ایک اور بچے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔

life and style

weird

quirky

Male Gorilla

Columbus Zoo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div