Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

سندھ اسمبلی: رعنا انصار کو 24 گھنٹوں میں اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کا امکان

جی ڈی اے نے رعنا انصار کی حمایت پر دستخط کردیے۔
شائع 24 جولائ 2023 01:47pm
ایم کیو ایم پاکستان کی خاتون رکن اسمبلی رعنا انصار
ایم کیو ایم پاکستان کی خاتون رکن اسمبلی رعنا انصار

سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کے لیے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی خاتون رکن اسمبلی رعنا انصار کیلئے میدان صاف ہوگیا ہے۔

9 مئی کے واقعات کے بعد سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور پارٹی کے دیگر قانون سازوں کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئےایم کیو ایم نے اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کی کوششیں تیز کردی تھیں اور اس سلسلے میں رعنا انصار کا نام فائنل کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق گرانڈ ڈیموکریٹل الائنس (جی ڈی اے) نے رعنا انصار کی حمایت پر دستخط کردیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف کیلئے ایم کیو ایم کو مطلوب ممبران کی تعداد مکمل ہے۔ 24 گھنٹوں میں رعنا انصار کے قائد حزب اختلاف کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے، جس کے بعد وہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی پہلی خاتون لیڈر ہوں گی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی موجودگی میں ایم کیو ایم پی کے سندھ اسمبلی میں 21 ارکان تھے، جب کہ پی ٹی آئی کے 30 ارکان اسمبلی تھے، جن میں سے کچھ پارٹی کے ابھی وفادار ہیں جب کہ دیگر نے منحرف ہو چکے ہیں۔ حالات کے پیش نظر پی ٹی آئی کے لیے اپوزیشن لیڈر کی سیٹ برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

Opposition leader

Sindh Assembly

GDA

MQM Pakistan

Rana Ansar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div