Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

بجلی کی بنیادی قیمت میں بھاری اضافہ نیپرا سے بھی منظور، سلیب کی تفصیل جاری

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرلی
اپ ڈیٹ 26 جولائ 2023 01:50pm

نیپرا نے حکومتی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.50 روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ساڑھے 7 روپے تک اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرلی ہے۔ لائف لائن اور ماہانہ دو سو یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

نیپرا کے مطابق 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ 3 روپے، 101 سے 200 تک فی یونٹ پر4 روپے، 201 سے 300 یونٹ پر 5 روپے، 301 سے 400 یونٹ پر 6 روپے 50 پیسے اور 700 سے زائد یونٹس کے استعمال پر 7 روپے 50 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

نیپرا حکام کےمطابق ماہانہ ایک سے سو یونٹ تک کا ٹیرف 16 روپے 48 پیسے،101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف 22.95 روپے، 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 27.14 روپے، 301 سے400 یونٹ کا ٹیرف 32.03 روپے،401 سے500 یونٹ کا ٹیرف 35.24 روپے، 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 36.66 روپے، 501 سے600 یونٹ کا ٹیرف 37.80 روپے ہوجائے گا، ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف اضافے سے 42.72 روپے ہوجائے گا۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ سیلز ٹیکس کے بعد زیادہ سے زیادہ فی یونٹ ٹیرف50.41 روپے ہوجائے گا، اور ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 3.95 روپے برقرار رہے گا، جب کہ ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے فی یونٹ 7.74 روپے برقرار رہے گا۔

نیپرا نے فیصلہ نوٹیفیکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے، جس کے مطابق لائف لائن صارفین بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے، اور ماہانہ 200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے بھی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔

nepra

WAPDA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div