Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

میاں بیوی کو یرغمال بنانے والے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

ملزمان کورنگی میں واقع ڈاؤ لیب میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے تھے
شائع 26 جولائ 2023 04:53pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

ڈاؤ لیب کورنگی میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوکر میاں بیوی کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنانے والے دونوں ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی عوامی کالونی میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور پولیس اہلکار سمیت راہگیر زخمی ہوگئے۔ واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق لاشوں اور پولیس اہلکار محمد بخش کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے، اہلکار بلٹ پروف جیکٹ پہنا ہوا تھا جس وجہ سے گولی جان لیوا ثابت نہیں ہو سکی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کورنگی نمبر 5 میں واقع ڈاؤ لیب میں ڈکیتی کی غرض سے داخل ہوئے تھے، اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچی تو ملزمان نے جان بچانے کے لئے لیب میں موجود میاں بیوی کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا لیا۔

آج نیوز نے واقعے کی ویڈیو حاصل کرلی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ لیب کے باہر دو ڈاکوؤں نے معمر جوڑے کو اسلحے کی نوک پر رکھا ہوا ہے، اور پولیس اہلکار ڈاکوؤں کو میاں بیوی کو چھوڑنے کی درخواست کررہا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے عقلمندی سے ڈاکو کا دھیان شہری سے ہٹایا اور دوسرے اہلکار نے فائرنگ کرکے دونوں ملزمان کو زخمی کردیا، تاہم ڈاکوؤں نے بھی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی، جس سے وہ زخمی ہوا، تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے اس کی جان بچ گئی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور ڈاکوؤں کی لاشوں اور زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا۔ ہلاک ملزم سے اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد ہوا ہے، جب کہ ہلاک ملزمان کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے۔

karachi

Karachi Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div