Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

توہین الیکشن کمیشن: فرد جرم عائد کرنے کیلئے عمران خان دو اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب

تحریری فیصلہ جاری۔ ناقابل ضمانت وارنٹ عارضی طور پر معطل
اپ ڈیٹ 28 جولائ 2023 07:55pm

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں 25 جولائی کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد ہوگی، وہ 2 اگست کو ذاتی حیثیت میں حاضر ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کی سماعت کا آرڈر جاری کر دیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر 2 اگست کو چارج فریم کیا جائے گا۔ چییرمین پی ٹی آئی اگلی سماعت پر پیش ہوں۔

الیکشن کمیشن کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی ذاتی حیثیت میں کمیشن کے سامنے پیش ہوئے، تاہم ان کے وکیل نے استدعا کی کہ ان کے پاس کیس کا ریکارڈ نہیں۔

آرڈر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے ریکارڈ حاصل کرکے کیس تیار کرنے کی استدعا کی، جسے الیکشن کمیشن نے منظور کیا، اور الیکشن کمیشن نے کہا کہ وکیل لاء ونگ سے دستاویزات حاصل کر لیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، لہذا اس وقت کے لئے ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کیے جاتے ہیں۔

imran khan

pti chairman

Contempt Election Commission Case

ELECTION COMMISION OF PAKISTAN (ECP)