Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
25 Shawwal 1445  

جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی و دیگر کی ضمانت منظور

ملزمان کوجیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں، عدالت کا فیصلہ
شائع 31 جولائ 2023 06:42pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ بزنس ریکارڈر

لاہور ہائی کورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی، عصمت اللہ اور نادیہ بی بی سیمت دیگر ملزمان کی ضمانت منظور کرلی، اور کہا کہ 9 حملہ کیس میں کوئی زخمی نہیں ہوا، ملزمان کوجیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں جی ایچ کیو حملہ کیس میں نامزد ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انوارالحق اورجسٹس صفدرسلیم نے کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا اور ریمارکس دیئے کہ 9 مئی کو جی ایچ کیوحملہ کیس میں کوئی زخمی نہیں ہوا، کوئی آرمی آفیسر مدعی بنا، جی ایچ کیو کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے کو قبضے میں نہیں لیا گیا، شناخت پریڈ کے دوران فوج کے کسی ملازم کو شامل نہیں کیا گیا نہ کوئی گواہ ہے،جی ایچ کیو مقدمے میں کسی خاتون کو نامزد نہیں کیا گیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موقع پر موجود پولیس افسران نے مظاہرین کو جی ایچ کیو کے اندر جانے سے نہیں روکا, بادی النظر میں انسداد دہشت گری ایکٹ کی دفعہ 7 کا اطلاق نہیں پایا جاتا، ملزمان کے خلاف مقدمہ مزید تحقیقات کا محتاج ہے، ملزمان کوجیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

عدالت نے کیس میں نامزد شہریار آفریدی،عصمت اللہ ، نادیہ بی بی اور دیگر کی ضمانت منظور کرلی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما شہریار آفریدی اور دیگر کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار پولیس نے 9 مئی کو درج کیا تھا۔

PTI protest

PTI Leaders arrested

GHQ Attack

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div