Aaj News

جمعہ, نومبر 01, 2024  
28 Rabi Al-Akhar 1446  

نامعلوم افراد نے سویڈن میں ٹرین اسٹیشن کے کیفے کو آگ لگادی

ٹرین اسٹیشن پر آگ لگنے سے پہلے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں
شائع 04 اگست 2023 11:31am
فوٹو — سویڈش میڈیا
فوٹو — سویڈش میڈیا

نامعلوم افراد کی جانب سے جنوبی سویڈش علاقے سکین کاؤنٹی میں واقع ٹرین اسٹیشن کے کیفے کو آگ لگادی۔

آگ نے پورے ٹرین اسٹیشن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ٹرین اسٹیشن پر آگ لگنے سے پہلے دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود پہنچ گئی جب کہ ریسکیو کا عملہ لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین اسٹیشن پر آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

fire

Sweden

train station