Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

ٹرین حادثہ: کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر

ٹرینوں کی روانگی میں مزید تاخیر ہونے کا بھی خدشہ ہے، ریلوے حکام
شائع 06 اگست 2023 06:06pm

ریلوے حکام کے مطابق نواب شاہ میں ہونے والے ٹرین حادثے کے بعد کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے اور شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، جب کہ ٹرینوں کی روانگی میں مزید تاخیر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں الٹ گئی ہیں، اور حادثے میں 28 مسافر جاں بحق 50 سے زائد زخمی ہیں، جس کے بعد ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

حکام وزارت ریلوے کے مطابق کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہےاور ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق حادثے کے باعث پاک بزنس ایکسپریس شام 4 کے بجائے شام 6 بجے روانہ ہوگی۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر سے اب 5 بجے کے بجائے شام 7 بجے روانہ ہوگی، ملت ایکسپریس رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہوگی، تیز گام ایکسپریس بھی 2 گھنٹے کی تاخیر سے رات 8 بجے روانہ ہوگی۔

حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹرینوں کی روانگی میں مزید تاخیر ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے، اور اس حادثے میں 28 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ تمام اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی ہے، زخمیوں کو بہتر علاج مہیا کیا جا رہاہے، پاک فوج امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے، تمام اداروں کا شکرگزار ہوں۔

سعد رفیق نے کہا کہ پہلے ریلیف کا کام ہوگا پھر تحقیقات ہوں گی، ٹرین 45 کلو میٹر فی گھنٹہ سے جارہی تھی۔]1، یا تو کوئی مکینکل فالٹ ہے یا پھر تخریب کاری، میں کہہ رہا تھا کہ چند دن رہ گئے کوئی حادثہ نہ ہوجائے۔

train station

Train Accidents

Hazara Express

Hazara Express derailment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div