Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثہ: لاہور اور فیصل آباد سے ٹرینوں کا شیڈول متاثر

پاک بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس آج کیلئے کینسل
اپ ڈیٹ 07 اگست 2023 11:20pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

ہزارہ ایکسپری کو پیش آئے حادثے کی وجہ سے لاہور اور فیصل آباد سے ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ انتظامیہ نے پاک بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس ٹرین کو آج کے لیے کینسل کردیا۔

نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں الٹ گئی اور حادثے میں 30 مسافر جاں بحق 200 سے زائد زخمی ہیں، جس کے بعد لاہور اور فیصل آباد سے ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہو گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق قراقرم 42 ڈاؤن لاہور سے کراچی کے لیے سہ پہر 3 بجے کی بجائے اگلے دن علی الصبح 5 بجے روانہ ہوگی۔

مزید پڑھیں

نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں الٹ گئیں، 30 مسافر جاں بحق 200 سے زائد زخمی

سعد رفیق نے ہزارہ ایکسپریس حادثے میں تخریب کاری کا شبہ ظاہر کردیا

ٹرین حادثے کے 17 گھنٹے بعد ڈاؤن ٹریک بحال، 29 افراد کی لاشیں ورثاء کے حوالے

زخمی اہلیہ کو ٹرین سے نکالنے میں بے بس تھا، پھر تین افراد پہنچ گئے، مسافروں پر کیا بیتی

نہر کے کنارے بکھری، الٹی بوگیاں، ایمبولینسوں کی قطاریں

سب سے زیادہ ٹرین حادثات سکھر ڈویژن میں کیوں ہوتے ہیں

پاک بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس ٹرین کو آج کے لیے کینسل کردیا گیا۔

اس کے علاوہ فیصل آباد سے ملت ایکسپریس 18 ڈاؤن اور پاکستان ایکسپریس 46 ڈاؤن کو ایک ٹرین کی صورت میں چلایا جا رہا ہے۔

پاکستان ایکسپریس 46 ڈاؤن اور ملت ایکسپریس 18 ڈاؤن کو ایک ٹرین کی صورت میں فیصل آباد سے کراچی کے لیے سہ پہر 4 بجے روانہ کیا گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جو مسافر سفر نہیں کرنا چاہتے ان کے لیے فل ریفنڈ کی سہولت موجود ہے، مسافروں کی سہولت کے لیے لاہور ریلوے سٹیشن پر ریفنڈ کاونٹر قائم کر دیا گیا ہے، آن لائن بکنگ والے مسافر آن لائن ہی اپنی ٹکٹ کا ریفنڈ حاصل کرسکتے ہیں۔

lahore

Faisalabad

train schedule

NawabShah

karachi express

pak business express

Train Accidents

Karakoram express

Hazara Express

Hazara Express derailment

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div