Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کون؟ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے درمیان ناموں پر مشاورت

ایم کیوایم کی جانب سے نگراں وزیرا علی کیلئے دیے جانے والے نام سامنے آگئے
شائع 07 اگست 2023 10:31pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔۔۔ آج نیوز

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کون ہوگا، اپوزیشن جماعتیں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے درمیان ناموں پر مشاورتی عمل جاری ہے جبکہ ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے سندھ کے نگراں وزیرا علی کے لیے دیے جانے والے نام سامنے آگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کی جانب سے غور کیے جانے والے نام سامنے آگئے۔

ایم کیو ایم کی جانب سے شعیب صدیقی اور یونس ڈھاگا کے ناموں پر غور کیا گیا جبکہ جی ڈی اے کی جانب سے ایم کیو ایم کو 7 ناموں کی فہرست فراہم کی گئی، دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت کا عمل جاری ہے۔

مزید پڑھیں

پرانی مردم شماری پر انتخابات نہیں ہوں گے، وزیر اعظم کی ایم کیو ایم کو یقین دہانی

سندھ حکومت نے نگراں وزیراعلیٰ کیلئے دو ناموں پر غور شروع کردیا

سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر ہٹانے کیلئے بھاگ دوڑ شروع

جی ڈی اے کی جانب سے ڈاکٹر صفدر عباسی،غلام مرتضی جتوئی، فضل اللہ قریشی اور رحمت جعفری کے نام ایم کیو ایم کو دیے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ فضل اللہ قریشی سابق بیوروکریٹ اور رحمت جعفری سابق جج ہیں شعیب صدیقی سابق کمشنر کراچی اور مختلف اداروں میں سیکریٹری کے عہدے پر ذمے داریاں انجام دے چکے ہیں جبکہ یونس ڈھاگا معروف صنعتکار اور وفاقی سیکریٹری کے عہدے پر ذمے داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کی جانب سے بنائی گئی مشاورتی کمیٹی، دونوں طرف سے دیے گئے ناموں پر پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گی۔

اپوزیشن لیڈر رعنا انصار جلد تین ناموں کو شارٹ لسٹ کرکے وزیراعلیٰ سے نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر سے مشاورت شروع کریں گی۔

karachi

GDA

MQM Pakistan

Grand Democratic Alliance

Caretaker CM Sindh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div