Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

نگراں وزیراعظم کے لیے معاشی ماہر، بیوروکریٹ سمیت تین نام فائنل کرلیے، اپوزیشن لیڈر

شہباز شریف اور راجہ ریاض کے درمیان ملاقات آج ہوگی
اپ ڈیٹ 09 اگست 2023 12:30am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کون بنے گا نگراں وزیراعظم، حکومت اور اپوزیشن اہم فیصلے کے قریب پہنچ گئے۔اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے 3 نام فائنل کرلیے۔

قومی اسمبلی کو آج تحلیل کیے جانے کا امکان ہے، نگراں وزیراعظم کے لیے مشاورت کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے معاشی ماہر، بیوروکریٹ سمیت تین نام فائنل کرلئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

تین وفاقی وزراء نے الیکشن 2024 تک ملتوی ہونے کا امکان ظاہر کر دیا

نگراں وزیراعظم پر مشاورت تیز، ’جو بھی بنے گا پی ٹی آئی کو قبول

انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں حتمی مشاورت ہوگی۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ اپنے ساتھیوں سے مشاورتی عمل مکمل کرلیا ہے وزیراعظم کو اپوزیشن کے تین نام شیئر کروں گا۔

آج نیوز نے اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا کہ نگران وزیراعظم کے لئے کسی جج ، جرنیل یا بیورو کریٹ کا نام دیا ہے، جس پر انھوں نے جواب دیا کہ نگران وزیراعظم پاکستانی ہوگا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اہم بیٹھک میں نگران وزیراعظم کے نام پر حتمی مشاورت کریں گے۔

شہباز شریف اور راجہ ریاض کی جانب سے تین تین نام دئیے جائیں گے۔ اتفاق رائے کے بعد اس نام کا اعلان مشترکہ طور پرکیا جائے گا۔

بڑوں کی مشاورت

نگران وزیر اعظم کی تقرری کیلئے مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی۔

حکومتی اتحاد کے چار بڑوں میں مسلسل مشاورت کا عمل جاری ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف ، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان نگراں وزیراعظم کیلئے پیش کردہ ناموں پرغور جاری ہے۔

اب تک کی مشاورت میں معاشی پس منظر کی حامل شخصیت کا نام سر فہرست ہے۔

نگران وزیر اعظم کیلئے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ، موجودہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی، جسٹس (ر) مقبول باقر، مخدوم احمد محمود ، محمد میاں سومرو کے نام بھی زیر غور ہیں۔ ذرائع کے مطابق خلیل الرحمان رمدے کا نام بھی ان شخصیات میں شامل ہے۔

Caretaker prime minister

Caretaker government

general elections 2023

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div