Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
07 Dhul-Qadah 1445  

عام سی دارچینی کے انتہائی خاص فوائد

یہ سیروٹونن کی پیداوار میں اضافہ کرکے موڈ بہتر بنانے میں مدد کر تی ہے۔
شائع 09 اگست 2023 03:26pm
تصویر: ہیلتھ لائن۔کام
تصویر: ہیلتھ لائن۔کام

کچن میں موجود مصالحوں کا اہم جُز ”دار چینی“ اپنے ان گِنت فوائد کی وجہ سے صدیوں سے روایتی ادویات اور کھانا پکانے میں استعمال کی جارہی ہے۔

یہ سیناموم خاندان میں کئی درختوں کی چھال سے اخذ کی گئی ہے اور اپنے گرم و میٹھے ذائقے کے لئے مشہور ہے۔

اسی درخت کی مناسبت سے دارچینی کو انگریزی میں سنامن Cinnamon کہا جاتا ہے۔

دلیہ پر چھڑکنے، چائے یا کافی اور کھانا پکانے میں استعمال کرنے کے علاوہ دار چینی آپ کی صحت کو ان طریقوں سے بہتر بناسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: کچن میں موجود ایک عام چیز جو آپ کیلئے امرت ثابت ہوسکتی ہے

السی کے بیجوں کے 9 حیرت انگیز فوائد

صحت مند رہنے کے لئے کتنے’کیلے’ کھائیں؟

دل کو تقویت پہنچاتی ہے

دار چینی دل کی صحت پر مثبت اثرانداز ہوتی ہے۔ اس میں اینٹی آکسائیڈنٹس ہوتے ہیں جو دل کو آکسیڈیٹو تناؤ(اسٹریس) سے بچانے میں مدد کرتے ہیں۔

یہ بلڈ پریشر کو کم کرنے، کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے اور بلڈ شوگر کنٹرول کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ 12 ہفتوں تک روزانہ صرف 120 ملی گرام دارچینی کا استعمال بلڈ پریشر میں نمایاں کمی کا باعث بن سکتا ہے۔

ذیابیطس کی سطح منظم رکھتی ہے

یہ ذیابیطس کے مریضوں میں گلوکوز کی سطح کو مؤثر طریقے سے کم کرتی ہے۔

یہ انسولین کی حساسیت کو بڑھاتی ہے، انسولین وہ ہارمون ہے جو خون میں شکر کی سطح کو منظم کرتا ہے۔ اس سے ذیابیطس کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے۔

سوزش ختم کرتی ہے

دار چینی میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جن میں اینٹی سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں جو جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

یہ آنتوں میں سوزش کو کم کرنے، ہاضمہ کو بہتر بنانے، سوزش اور گیس کو کم کرنے اور گٹ سنڈروم کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔

وزن میں کمی

دارچینی کو وزن میں کمی کیلئے بہترین سمجھا جاتا ہے۔ یہ خون میں شکر کی سطح کو منظم کرنے میں مدد کرکے میٹھے کھانے کی خواہش کو کم کرتی ہے۔

یہ ضرورت سے زیادہ کھانے کو روکنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتی ہے، میٹابولزم کو تیز کرنا، کیلوری جلانا اس کے اہم فوائد میں سےایک ہے۔

انسانی دماغ کو مظبوط کرتی ہے

دارچینی کو دماغی صحت کیلئے مفید کہا جاتا ہے۔ یہ یادداشت اور دماغی افعال کو بہتر بنا سکتی ہے۔

دار چینی سیروٹونن کی پیداوار میں اضافہ کرکے موڈ کو بہتر بنانے میں بھی مدد کر تی ہے ۔

صحت

Women

healthy lifestyle

cinnamon

health benefits