Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

مودی نے اپنے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنا دی

مودی حکومت نے تحریک عدم اعتماد کو شکست دے دی، اسپیکر قومی اسمبلی
شائع 10 اگست 2023 08:19pm
فوٹو ــ اے ایف پی
فوٹو ــ اے ایف پی

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے اجلاس میں کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی سمیت حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

واک آوٹ کرنے کے کچھ ہی دیر بعد ایوان زیریں کے اسپیکر کی جانب سے بلائے گئے صوتی ووٹ میں یہ تحریک ناکام قرار دی گئی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو منی پور تشدد کے حوالے سے خاصی تنقید کا سامنا ہے، مودی نے ایوان میں کانگریس کی طرف سے ان کی حکومت کے خلاف پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کا جواب دیا۔

گزشتہ دو دنوں سے بھارتی پارلیمنٹ میں منی پور میں نسلی فسادات پر حکومت اور حزب اختلاف کے رہنماؤں کے درمیان زبردست بحث جاری رہی ۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی ہائیکورٹ نے ہریانہ میں مسلمانوں کے گھر منہدم کرنے پر نسل کشی کا سوال اٹھا دیا

بھارت میں ہندوؤں کی ’مہاپنچایت‘ میں مسلمانوں کے سماجی و معاشی بائیکاٹ کا فیصلہ

خواتین کو برہنہ گھمانے کا کیس، بھارتی سپریم کورٹ نے اہم حکم دے دیا

بدھ کے روز کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے رکن پارلیمنٹ کی حیثیت سے بحال ہونے کے بعد ایوان میں اپنی پہلی تقریر میں حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے منی پور کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا الزام عائد کیا۔

Rahul Gandhi

Modi no confidence motion

Indian Politics

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div