Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کراچی: سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا اعلان

کنڑ پساکھی گیس فیلڈ کی مرمت، 12 اگست سے گیس کی قلت کا سامنا رہے گا
شائع 11 اگست 2023 05:07pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کنڑ پساکھی گیس فیلڈ سالانہ مرمت کے باعث بند رہے گی، کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے مطابق گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کی وجہ سے 12 سے 27 اگست تک گیس کی قلت ہوگی۔

ایس ایس جی سی کو 20 اگست تک 107 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا سامنا ہوگا۔

21 سے 27 اگست تک شارٹ فال 50 ایم ایم سی ایف ڈی رہ جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں 45 سے 50 فیصد اضافے کی منظور دے دی

گیس چوروں کوضمانت نہیں مل سکتی ، سپریم کورٹ

ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے علاقے متاثر ہوں گے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے واضح کیا کہ کے الیکٹرک کو گیس فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔

کے الیکٹرک کو معاہدے کے مطابق پچہتر ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی فراہم کی جارہی ہے۔

gas load shedding

SSGC

LPG Gas

gas leakage

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div