Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

سب سے بڑا اور بلند ترین قومی پرچم نصب کرنے کا سنگ بنیاد

منصوبے پر تمام خرچ پرائیویٹ سیکٹر کرے گا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب
شائع 14 اگست 2023 10:45pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور کے لبرٹی چوک میں پاکستان کے سب سے اونچے پرچم بنانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر تمام خرچ پرائیویٹ سیکٹر کرے گا، حکومت کا اس پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ آج پوری قوم آزادی کا جشن منا رہی ہے، آج کے دن سیاسی جماعتوں سے سیاسی ریلی نہ نکالنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

40 کروڑ کا جھنڈا لگانے کیخلاف درخواست، چیف سیکرٹری پنجاب سے تحریری رپورٹ طلب

یوم آزادی پر واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پُرجوش تقریب

یوم آزادی پر عوام میں جوش و جذبہ پایا جاتا ہے، شہریوں نے جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا۔ گھروں، گلیوں اور محلوں کو سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا۔

mohsin naqvi

Independence Day of Pakistan

Pakistan Flag

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div