Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

چائے کے ساتھ یہ 3 غذائیں ہرگز نہ کھائیں

چائے کے ساتھ چند غذائیں کھانے سے صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
شائع 16 اگست 2023 01:41pm
تصویر: ایڈوب اسٹاک
تصویر: ایڈوب اسٹاک

شوقین افراد کو کڑک چائے کے بھاپ اڑاتے کپ کے بغیردن بھر کی تھکاوٹ اُتارنا ناممکن لگتا ہے ، ساتھ میں اسنیکس کا دور بھی چلتا ہے لیکن بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے ہوں گے کہ چائے کے ساتھ چند چیزیں کھانابہت نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہر غذائیت دیشا سیٹھی نے کھانے کی تین اشیاء کی فہرست تیار کی ہے جنہیں آپ کو کبھی بھی چائے کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے۔

میوہ جات

ماہر غذائیت نے انکشاف کیا کہ چائے کے ساتھ میوے کھانے سے مکمل طور پر گریز کرنا چاہیے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ چائے میں ٹینن ہوتا ہے ، جو یو ایس ڈی اے فاریسٹ سروس کے مطابق ، فینولک ایسڈ سے حاصل ہونے والا ایک پیچیدہ کیمیائی مادہ ہے۔

دیشا سیٹھی نے انکشاف کیا کہ ’میوے میں آئرن ہوتا ہے اگر آپ چائے کے ٹینن کے ساتھ میوے کا استعمال کریں گے تو یہ جسم میں آئرن جذب ہونے سے روک دے گا۔‘

سبز پتوں والی سبزیاں

چائے کے ساتھ سبز پتوں والی سبزیاں کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔ ماہر غذائیت نے ایک بار پھرمیوہ جات سے ملتی جلتی وجہ بتاتے ہوئے کہا، “کبھی بھی سبز پتوں والی سبزیوں کو چائے کے ساتھ نہ کھائیں (چائے میں ٹینن اور پتوں والی سبزیوں میں آئرن ہوتا ہے)۔ جس کے انسانی صحت پر مضر اثرات وہسے ہی ہوتے ہیں جیسے چائے کے ساتھ میوے کھانے سے ہوتےہیں۔

مزید پڑھیں

دودھ پتی چائے آپ کو کس طرح کینسر میں مبتلا کرتی ہے؟

چائے کے ساتھ ”پاپے“ کھانا کتنا خطرناک ہے، جان کر آپ ناشتہ بدل لیں گے

ایک کپ سے زیادہ چائے پینے والوں کیلئے اچھی خبرسامنے آگئی

ہلدی

ہلدی کسی بھی باورچی خانے میں استعمال ہونے والا لازمی جزو ہے۔ دوپہر کے کھانے کے لیے دال ہو یا رات کے کھانے کے لیے سالن، ہلدی کے بغیر کسی بھی دیسی ڈش کی تیاری کا تصور کرنا مشکل ہے۔

لیکن ماہر غذائیت نے آپ کو مشورہ دیا ہے کہ آپ چائے کے کپ کے ساتھ ہلدی والی اشیاء کے استعمال سے گریز کریں، کیونکہ یہ امتزاج “آپ کے ہاضمے کو بہت متاثر کرسکتا ہے۔

صحت

Women

health tips

healthy lifestyle