Aaj News

ہفتہ, مئ 04, 2024  
25 Shawwal 1445  

عبوری ضمانت کے بعد دوبارہ گرفتاری عدالت کی اجازت سے مشروط

پشاورہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کو مراسلہ ارسال کردیا
اپ ڈیٹ 19 اگست 2023 10:02pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

عبوری ضمانت کے بعد ملزم کی دوبارہ گرفتاری عدالت کی اجازت سے مشروط کردی گئی جبکہ پشاورہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کو مراسلہ ارسال کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے ایک کیس میں عبوری ضمانت حاصل کرنے والے ملزم کی دوبارہ گرفتاری کو عدالت سے اجازت لینا لازمی قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں

شاہ محمود قریشی کو ’آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر‘ گرفتار کیا گیا

اسد قیصر پشاور ہائیکورٹ میں ’محصور‘ رہ کر نکل گئے، گرفتاری کی کوشش پر چیف جسٹس برہم

علی محمد خان کو 25 جولائی تک مزید کسی کیس میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

4 اگست کو پشاور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرنے کے بعد ملزم کو دوبارہ گرفتار کرنے پر پشاور ہائیکورٹ برہم ہوگئے تھے اور ملزم کو فوری طور پر عدالت میں پیش نہ کرنے کی صورت میں استعفیٰ دینے کے معاملے کے بعد پشاور ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرنے ملزم کو عدالت کے اجازت کے بغیر دوبارہ دوبارہ گرفتار نہ کیا جائے۔

ماتحت عدالت کو بھیجے گئے مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر پراسیکیوشن ایجنسیز کو عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کو دوبارہ گرفتار کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

Peshawar High Court

interim bail

Re arrest

permission of court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div