Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

کراچی : کانرڈ ٹربل نے امریکی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا

پاک امریکا تعلقات کو فروغ دوں گا، دوطرفہ شراکت داری کوبڑھانےمیں اہم کرداراداکروں گا،کانرڈ ٹربل
شائع 21 اگست 2023 09:24pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں امریکی قونصل خانے میں کانرڈ ٹربل نے قونصل جنرل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

قونصل جنرل کانرڈ ٹربل نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں امریکی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انھوں نے پاکستان کے عوام کیساتھ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 76 ویں سالگرہ منائی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اقتصادی سرمایہ کاری، تجارتی تعاون اور سبز اتحاد فریم ورک کو فروغ دیں گے۔ جس کے ذریعے امریکا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ شراکت داری کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

پاکستان میں اپنی تعیناتی سے قبل وہ 2020 سے 2023 تک اسپین میں امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واشنگٹن:پاکستانی سفیر کی امریکی سینیٹر سے ملاقات

امریکی وزرات خارجہ کا اسحاق ڈار اور ڈونلڈ بلوم کی ملاقات سے متعلق سوال کے جواب سے گریز

کانرڈ ٹربل نے میڈرڈ سے قبل واشنگٹن میں مغربی یورپ اور یورپی یونین کیلئے تین سال تک نائب معاون برائے وزارت خارجہ کی حیثیت سے کام کیا، جبکہ ایک سال تک فارن سروس انسٹی ٹیوٹ میں ڈپلومیٹک ٹریڈ کرافٹ ٹریننگ اسکول کے سربراہ رہے اور امریکا کے فنڈ برائے جرمن مارشل میں ایک سال تک سینئر رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

ٹربل نے امریکی خارجہ سروس میں شامل ہونے سے پہلے جرمنی اور ہنڈوراس میں طویل عرصے تک تعلیم حاصل کی اور کام کیا۔ ایک تاحیات گلوکار اور شوقیہ راک بینڈ موسیقار، ٹربل نیشنل اکیڈمی آف ریکارڈنگ آرٹس اینڈ سائنسز (گریمی ایسوسی ایشن) کے رکن ہیں۔ جبکہ بیس بال ، باسکٹ بال اور فٹ بال کھیلتے ہیں۔

USA

Pakistan US relations

Conrad Robert Tribble

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div