Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

ڈریپ نے جان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

ادویات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری
شائع 23 اگست 2023 09:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے ایک اور بُری خبر ہے کہ ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے جان بچانے والی 25 ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔

ڈریپ نے جان بچانے والی25 ادویات کی قیمتیں بڑھادیں، ادویات کی نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں

پیرا سیٹامول کی نئی قیمت مقرر کردی گئی

لوکل فارما کمپنی کی تیار کردہ فولک ایسڈ اور آئرن کی گولیاں غیر معیاری قرار

”مذاکرات نہیں کیئے تو دوائیاں مہنگی کردیں گے“

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی رجسٹرڈ ہونے والی ادویات میں کینسر کے علاج کی نئی دوا لوریکا کی قمیت 8 لاکھ 46 ہزار 857 روپے مقرر کردی گئی۔

اس کے علاوہ پھیپھڑوں کے کینسر کی دوا پڑوسی ملک بھارت میں 2 لاکھ 90 ہزار روپے کی ہے جبکہ پاکستان میں تقریبا ساڑھے 8 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ڈریپ نے دمے کے مریضوں کے استعمال کی ان ہیلر کی قیمت 1390 روپے کردی، اس کے ساتھ ہیپاٹائٹس کے ایک انجیکشن کی قمیت 10 ہزار 275 روپے کردی گئی جبکہ پیراسٹامول ڈائیفن ہائیڈرامائن ہائیڈروکلورائیڈ جو پیناڈول نائٹ کے برانڈ کے نام سے فروخت کی جاتی ہے کی 20 گولیوں کے پتے کی قیمت 192 روپے کر دی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ملیریا میں استعمال ہونے والی کلوروکیوین کی قیمت ایک ہزار 7 روپے کر دی گئی، کینسر میں استعمال ہونے والا انجیکشن بورٹیزومب کی قیمت 17 ہزار 513 روپے کر دی گئی، اس کے علاوہ انفیکشن میں استعمال ہونے والی زیربیکسہ کی قیمت 15 ہزار 356 روپے کر دی گئی۔

اسلام آباد

medicine

DRAP

drug regulatory authority of pakistan

Medicine price

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div