Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

لوکل فارما کمپنی کی تیار کردہ فولک ایسڈ اور آئرن کی گولیاں غیر معیاری قرار

اتھارٹی نے آئرن گولی 100 اور فولک ایسڈ 35 ملی گرام (ایم جی) کا بیج 2781 غیر معیاری قرار دیا
شائع 07 فروری 2023 07:47pm
ڈاکٹرز اور فارمیسی اسپتالوں کو الرٹ جاری۔ فوٹو — فائل
ڈاکٹرز اور فارمیسی اسپتالوں کو الرٹ جاری۔ فوٹو — فائل

ڈرک ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے لوکل فارما کمپنی کی تیار کردہ فولک ایسڈ اور آئرن کی گولیاں غیر معیاری قرار دے دیں۔

ڈریپ کی جانب سے لوکل فارما کمپنی کی تیار کردہ فولک ایسڈ اور آئرن کی گولیاں غیر معیاری قرار دی گئی ہیں اس حوالے سے ڈریپ نے شہریوں، ڈاکٹرز اور فارمیسی اسپتالوں کو الرٹ جاری کردیا۔

ڈریپ نے نہ صرف ان ادویات کا غیر معیاری بیج مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کی ہے بلکہ ڈسٹری بیوٹرز کو ان ادویات کی ترسیل اور فروخت سے بھی منع کر دیا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے آئرن گولی 100 اور فولک ایسڈ 35 ملی گرام (ایم جی) کا بیج 2781 غیر معیاری قرار دیا ہے۔

پاکستان

medicines

DRAP

folic acid

iron

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div